پنجاب میں کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد

admin
By
admin
1 Min Read

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس،کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہوگا، ای آئی ایم ایس کے تحت رسید نہ جاری کرنیوالوں کو 4 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

ترجمان پنجاب ریونیواتھارٹی کا کہنا ہے کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا ایک ماہ تک کاروبار بھی سیل کیا جائے گا۔
 
 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *